پٹنہ26؍نومبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شراب بندی کو لاگو کر رہے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے آج پولیس کوہدایت دی کہ وہ اس بات کاپتہ لگائے کہ پرانے شراب تاجروں نے متبادل کاروبار تلاش لیا ہے یا نہیں۔ساتھ ہی ہدایت دی کہ ابھی بھی شراب کے کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سینئر پولیس افسران سے کہا کہ وہ حقیقی پرکام پولیس اہلکاروں کے ضابطہ و کتابت کی جانچ پرکھ کرتے رہیں اور تلاش کررہے ہیں کہ شراب کی فراہمی اب بھی کیسے ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جس تھانہ علاقے میں غیر قانونی شراب کاروبار جائے گا جہاں وہاں کے تھانہ انچارج کو10سال تک فیلڈپوسٹنگ نہیں دی جائے گی۔یہ حکم نافذ ہونے کے باوجود شراب کا دھندہ کیسے جاری ہے۔ریاست میں شراب پرلگام کستے ہوئے وزیراعلیٰ نے پولیس ہیڈکوارٹرکودونکاتی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ پابندی کے باوجود پڑوسی ریاستوں جھارکھنڈ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور نیپال سے ہی نہیں بلکہ ہریانہ جیسے دور دراز ریاستوں سے بھی شراب بہار پہنچ رہی ہے۔